دبئی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف دو رنز کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ دبئی میں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے …
گلین میکسویل پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے کرکٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار

مزید خبریں
دبئی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف دو رنز کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کرسکے ۔ دبئی میں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے۔ اگر وہ سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو یہ انکے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری ہوتی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 98 کے انفرادی سکور پر بدقسمتی سے رن آﺅٹ ہوگئے۔ انکو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔








