دبئی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام رواں سال شیڈول عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ دوبارہ 1992ء طرز پر منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی جن میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل …
رواں سال شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 1992ء میں منعقدہ ٹورنامنٹ کی طرز پر کھیلا جائے گا،

مزید خبریں
دبئی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام رواں سال شیڈول عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ دوبارہ 1992ء طرز پر منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی جن میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ 46 روزہ میگا ایونٹ میں 11 مختلف مقامات پر 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے میگا ایونٹ کا آغاز ہو گا جبکہ لارڈز 14 جولائی کو پانچویں مرتبہ فائنل میچ کا میزبان ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ دوبارہ 1992ء میں منعقدہ ورلڈ کپ طرز پر کھیلا جائے گا جس کے تحت 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی جن میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ 46 روزہ ایونٹ کے 48 میچز11 مختلف مقامات لارڈز، اوول، ایجبیسٹن، ٹرینٹ برج، ہینڈنگلے، اولڈ ٹریفورڈ، ٹائونٹن، برسٹول، چیسٹرلی سٹریٹ، سائوتھمٹن اور کارڈف پر کھیلے جائیں گے۔ اوول 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان افتتاحی اور لارڈز 14 جولائی کو فائنل میچ کا میزبان ہو گا۔ لارڈز پانچویں مرتبہ میگا ٹورنامنٹ فائنل کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ 9 جولائی کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ٹیم اور چوتھے نمبر کی ٹیم کے درمیان پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلا جائے گا۔ دو روز بعد دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ایجبیسٹن پر کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم 2 جون کو افغانستان کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ 16 جون کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی، یہ وہی مقام پر جس نے 1999ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر سکس مقابلے کی میزبانی کی تھی۔ ایونٹ میں صرف 7 میچز ڈے اینڈ نائٹ جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت تمام میچز ڈے ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم 31مئی کو ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل ہو گی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا، چوتھا میچ 12 جون کو کینگروز، پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت، چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان جبکہ نواں اور آخری میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 9 اور 11 جولائی کو شیڈول ہیں۔ دونوں کیلئے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں۔ لارڈز 14جولائی کو پانچویں مرتبہ فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ فائنل کیلئے بھی ریزرو ڈے ہو گا۔ 14 جولائی کو بارش کی صورت میں فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔








