لاہور۔یکم اپریل (اے پی پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نئے پاکستان میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا،اس جواب سے دنیا کو بھی پیغام گیا کہ یہ نیا پاکستان ہے، بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی نئی نسل کو مت چھیڑنا کیو نکہ یہ وطن کے لیئے سب کچھ قربان کرنے کے لیئے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے17ویں کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔یکم اپریل (اے پی پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نئے پاکستان میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا،اس جواب سے دنیا کو بھی پیغام گیا کہ یہ نیا پاکستان ہے، بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی نئی نسل کو مت چھیڑنا کیو نکہ یہ وطن کے لیئے سب کچھ قربان کرنے کے لیئے تیار ہے وہ گذ شتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے 17ویں سالانہ کانوکیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد ، چیئر مین ڈاکٹر احمدعمر ، ریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور انکے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی میں بہت بڑا حصہ نوجونوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہے، اب درست سمت پر چلنے اور فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے، دہشت گردی کیخلاف بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہئے، دنیا بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے امیر طبقہ پاکستان کی دولت باہر منتقل کرتا تھا تو دکھ ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ،آج کے نوجوان کا عزم ہی کچھ اور ہے ، نوجوان نسل پاکستان کو اقبال کے خواب کی تعبیر درے گی۔ نوجوان طبقہ نہ ہوتا تو آج میں سٹیج پر کھڑا نہ ہوتا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ریجنل امن میں اہم کردار اداکررہا ہے،پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے ،ضرب عضب اور ردالفسادمیں دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار قدرتی وسائل ہیں،ملک میں سب سے بڑازرعی نظام ہے ،بین الاقوامی دنیا نے پاکستان میں بہترین اقتصادی ترقی پائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ا فغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،ہم امن کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل پورا ملک چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے،پڑھے لکھے لوگوں کو دیکھ کرتشویش ہوتی ہے کہ وہ باہر ہجرت کرگئے ہیں،لیکن میرے سامنے جو طلبہ بیٹھے ہیں ا ن نوجوانوں کا عزم کچھ اور ہے یہ نوجوان پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جس کا خواب قائد اور اقبال نے دیکھا،پی ٹی آئی کی کامیابی میں ملک سے باہر رہنے والوں اور نوجوان طبقے کا اہم کردار ہے، میںآپکے مستقبل کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں،وزیر خارجہ نے کہا کہ شواہد پر مبنی تعلیم ہی غربت کے خاتمے میں مددگار ہو گی ۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ میرا آپکومشورہ ہے ایسی تعلیم حاصل کریں جس سے اپنے ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم پر انحصار کرتی ہے اور تعلیم کو ملک کی ترقی کا ضامن تصورکرتی ہے،حیرت بھی اور خوشی ہوئی کہ نوجوان اپنی جمع پونجی ملک پر صرف کرنے کے لیے تیار ہیں،طلبہ کو دیکھ کرہمیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوط ہے۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی کا شمار ایشیاءکی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ،یو ایم ٹی طلبہ کو بہترین کوالٹی ایجوکیشن فراہم کررہی ہے ،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ یو ایم ٹی کو جنوبی ایشیاءکی پہلی ڈرگ فری یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہے ، چیئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر نے کہا کہ یو ایم ٹی طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہی ہے ۔کانووکیشن میں 322 بیچلرز، 130 ماسٹرز، 283 ایم ایس، ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔کانوکیشن میں 5 پیٹرن کی طرف سے گولڈ میڈلز، 5 ریکٹر میڈلز، 6 ریکٹر اکیڈیمک ایکسیلنس ایوارڈز اور 3 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلنس ایوارڈز تقسیم کیئے گئے۔








