سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی آل پا کستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے آل پا کستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں 'اے پی این ایس' کے نو منتخب صدر حمید ہارون، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، نائب صدر ممتاز اے طاہر، سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے آل پا کستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں ‘اے پی این ایس’ کے نو منتخب صدر حمید ہارون، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، نائب صدر ممتاز اے طاہر، سیکرٹری جنرل سرمد علی، جوائنٹ سیکرٹری محمد منیر جیلانی، فنانس سیکرٹری شہاب زبیری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صحافتی برادری کی جانب سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اے پی این ایس کی نو منتخب قیادت صحافتی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملک میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اْن کی دانشمندانہ قیادت میں حکومت اوراخباری صنعت کے مابین تعلقات مزید خوشگوار ہونگے اور اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply