وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب

ملتان ۔01اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت عوام کے ٹیکسوں اورقومی خزانے سے چلائے جانے والے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب تمام پروگراموں کے نام تبدیل کئے جائیں گے، ہم بے نطیر بھٹو کا بے حداحترام کرتے ہیں لیکن پاکستان میں جوبھی منصوبہ بنے گا وہ کسی بھی سیاستدان سے منسوب نہیں ہوگا، وہ تمام ادارے …

ملتان ۔01اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت عوام کے ٹیکسوں اورقومی خزانے سے چلائے جانے والے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب تمام پروگراموں کے نام تبدیل کئے جائیں گے، ہم بے نطیر بھٹو کا بے حداحترام کرتے ہیں لیکن پاکستان میں جوبھی منصوبہ بنے گا وہ کسی بھی سیاستدان سے منسوب نہیں ہوگا، وہ تمام ادارے جوکسی سیاسی شخصیت کے نام پرہیں ان کے نام تبدیل کئے جائیں گے ، ان پروگراموں کو محترمہ فاطمہ جناح ،سرسیداحمد خان اوردیگرقومی مشاہیرسے منسوب کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ملتان میں سلطان فائونڈیشن کے تعاون سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہماری وزارت نے بہت کام کیااوراس کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتاہے جن کے کلین اینڈگرین کستان کے ویژن کو ہم آگے بڑھارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ماحول کو بہتربنانے کیلئے درخت لگاناسب سے آسان اورکم خرچ طریقہ ہے ۔ہمارا دین بھی ہمیں صفائی کادرس دیتاہے اورصفائی کونصف ایمان کہا گیا ہے۔انہوںنے مزیدنے کہاکہ نوازشریف کے دور میں لاہورمیں سفیدے اورپام کے درخت لگائے گئے جوماحول دوست نہیں،سفیدے کادرخت ایک دن میں 15گیلن پانی جذب کرتاہے ،ہماری کوشش ہے کہ یہ درخت زرعی اراضی پرنہ لگایاجائے ۔زرتاج گل نے کہاکہ سابقہ دورمیں لاہورکی نہرسے درخت بھی کاٹ دیئے گئے اوروہاں سے صرف جامن کے ٹھیکے سے پنجاب حکومت کوسالانہ 12کروڑ روپے کی آمدن ہوتی تھی۔انہوںنے کہاکہ اس مرتبہ زیادہ بارشوں سے سیلاب کابھی خدشہ ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ سیلاب کے نتیجے میں جومٹی آتی ہے وہ زمینوں کو زرخیزکرتی ہے لیکن ہم نے کبھی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیںکی۔ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کوشش کررہے ہیں کہ سیلاب کے نقصانات کم ہوں اورفائدہ زیادہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں زرتاج گل نے کہاکہ حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرناچاہتی ہے،مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالسییوں کانتیجہ ہے۔ہم اس مرتبہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑارمضان پیکج دیں گے ۔گندم کی خریداری کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جارہی ہے ،بارشوں کی وجہ سے اس مرتبہ فصلوں کے پکنے کادورانیہ بڑھ گیاہے۔انہوںنے کہاکہ درختوں کوکاٹ کررہائشی کالونیاں بنانے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ،ہم آم کے درخت مزیدنہیں کاٹنے دیں گے ۔ہم مقامی درخت لگارہے ہیں جوعلاقے کے موسم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔زرتاج گل نے بتایاکہ سلطان فائونڈیشن ملتان سے خانیوال تک موٹروے کے 70کلومیٹرحصے پرشجرکاری کررہی ہے ۔پہلے مرحلے میں موٹروے کی تزئین وآرئش کیلئے چھوٹے درخت لگائے جائیں گے دوسرے مرحلے میں پھلدار اورپھر تیسرے مرحلے میں شیشم اورکیکرکے بڑے سایہ داردرخت لگائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شجرکاری کے لئے صاحب ثروت افرادکوآگے آناچاہیے ۔ایک درخت لگانے پر35روپے خرچ ہوتے ہیں اوریہ ساراکام حکومت تنہانہیں کرسکتی ۔زرتاج گل نے مزیدبتایاکہ پاکستان میں اس وقت چارفیصد علاقے پرجنگلات ہیںاوریہ علاقہ پچیس فیصدتک ہوناچاہیے اورہم پاکستان کے جنگلات کو 25فیصدتک لیکرجائیں گے ۔

Leave a Reply