نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مکمل پیداواری استعداد کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا تجربہ کامیاب

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مکمل پیداواری استعداد کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا تجربہ کامیاب رہا۔ جمعرات کو ایک بیان میں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا کہ 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پاور پلانٹ کی مکمل پیداواری استعداد کے لئے تجربہ جمعرات کوکامیابی کے ساتھ قومی گرڈ پر کیا گیا۔ اس دوران بجلی کا پورا نظام …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مکمل پیداواری استعداد کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا تجربہ کامیاب رہا۔ جمعرات کو ایک بیان میں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا کہ 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پاور پلانٹ کی مکمل پیداواری استعداد کے لئے تجربہ جمعرات کوکامیابی کے ساتھ قومی گرڈ پر کیا گیا۔ اس دوران بجلی کا پورا نظام مکمل طور پر کام کرتا رہا۔ یہ تجربہ اس منصوبے کو مکمل صلاحیت پر چلانے اور اس کے کمرشل آپریشن کے لئے ضروری تھا۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق اس تجربے سے ہمارے سسٹم اور پلانٹ کی صلاحیت اب قابل اعتماد ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply