اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں اور قوم کو اپنی نوجوان نسل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کو قوم کی توقعات پر پورا ا±ترنے کے لیے بھرپور محنت اور لگن سے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اندر خود اعتمادی اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی خیبر پختو نخوا یوتھ اسمبلی کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں اور قوم کو اپنی نوجوان نسل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کو قوم کی توقعات پر پورا ا±ترنے کے لیے بھرپور محنت اور لگن سے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اندر خود اعتمادی اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جس میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختو نخوا یوتھ اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے زور پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن اندرونی اور بیرونی چیلنجو ں کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان مشکلات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اورانہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لئے 22سال طویل جدو جہد کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مقصد عہدوں کا حصول نہیں بلکہ قوم کی فلاح و بہبود اور اصلاح ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل بڑی باشعور ہے اور وہ اپنے فیصلے کسی کے دباو میںآئے بغیر خود کرتی ہے۔ انہوں نے ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کے لیے کسی نظریے اور سوچ کے ساتھ خود کو وابستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس وقت قومی اسمبلی میں بہت سے نوجوان اراکین پارلیمنٹ موجود ہیں جو اپنی محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو محنت کو اپنا شعار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اورمسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کر نے کے لیے مو جو دہ حکو مت بلدیا تی اداروں کو مز ید مستحکم اور فعا ل بنا نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد قومی اسمبلی میں نیا قا نو ن لا یا جا رہا ہے۔اس قا نو ن کے ذریعے پر انے قا نو ن میں مو جو د خا میو ں کو دور کیا جائے گا اور بلدیاتی اداروں کے نما ئندوں کو مز ید اختیا ر ات دیئے جا ئیں گے۔ اس مو قع پر چیئرمین خیبر پختو نخواہ یو تھ اسمبلی دانیال احمد پراچہ نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یو تھ اسمبلی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ اسمبلی کے قیا م کا مقصد صوبے کے نو جوانوں کو درپیش مسائل کو حل کر نا اور ان کی اس طرح تربیت کرنا کہ وہ اپنی پہچان بنا سکیں اور اپنا راستہ خود تلاش کر سکیں۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ وہ اسی طرح کی یوتھ اسمبلی بلوچستان میں بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے ڈپٹی سپیکر نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں خیبر پختو نخواہ یو تھ اسمبلی کے جن دیگر نمائندوں نے شرکت کی ان میں سپیکر اسد خان، نگران وزیرِ اعلیٰ میاں عامر شہزاد، سابق وزیرِ اعلیٰ ملک اسامہ احمد، سینیئر منسٹر شہزاد خان اور دیگر شامل تھے۔








