اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سپیکر نے یہ پارلیمانی کمیٹی 21 فروری 2019ءکو قومی اسمبلی اور یکم مارچ 2019 کو سینیٹ میں پاس کی گئی تحریک کی روشنی میں تشکیل دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق یہ کمیٹی سی پیک کے منصوبوں کی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سپیکر نے یہ پارلیمانی کمیٹی 21 فروری 2019ءکو قومی اسمبلی اور یکم مارچ 2019 کو سینیٹ میں پاس کی گئی تحریک کی روشنی میں تشکیل دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق یہ کمیٹی سی پیک کے منصوبوں کی نگرانی اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ منصوبوں کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بھی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی وقت اور لاگت میں کمی اور عوام کے لئے بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے تجاویز بھی دے گی۔ اس کے علاوہ وفاق میں سی پیک پر اتفاق رائے کے اقدامات اٹھائے گی۔ یہ کمیٹی سہ ماہی رپورٹ مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی قواعد و ضوابط و طریقہ کار بھی تشکیل دے گی۔ کمیٹی میں نور عالم خان، شیر علی ارباب، صداقت علی خان، عمر اسلم خان، میر خان محمد جمالی، ظل ہما، غوث بخش خان مہر، احسن اقبال چوہدری، مرتضیٰ جاوید عباسی، سید عمران احمد شاہ، مہناز اکبر عزیز، رضا ربانی کھر، زاہد اکرم درانی اور محمد اسلم بھوتانی شامل ہیں جبکہ سات سینیٹروں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا جن کے نام چیئرمین سینیٹ بھجوائیں گے۔








