اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2018ءکیلئے الیکٹرانک بیلٹنگ کے ذریعے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق 14 ہزار154 کیسوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرلیا ہے جبکہ وزیرمملکت مواصلات حماداظہرنے کہاہے کہ اسحاق ڈارپاکستانی کرنسی کے بارے میں افواہیں پھیلارہے ہیں،اسحاق ڈار معیشیت پر بھاشن دینے کی بجائے ملک آکر قانون کے سامنے سرنڈر کرے، اسحاق …
وزیرمملکت مواصلات حماداظہرکا تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2018ءکیلئے الیکٹرانک بیلٹنگ کے ذریعے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق 14 ہزار154 کیسوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرلیا ہے جبکہ وزیرمملکت مواصلات حماداظہرنے کہاہے کہ اسحاق ڈارپاکستانی کرنسی کے بارے میں افواہیں پھیلارہے ہیں،اسحاق ڈار معیشیت پر بھاشن دینے کی بجائے ملک آکر قانون کے سامنے سرنڈر کرے، اسحاق ڈار صرف معیشت کو تباہ کرنا اورملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے باہربھیجنا جانتے ہیں۔ جمعرات کویہاں ایک تقریب میں ایف بی آرنے الیکٹرانک بیلٹنگ کے ذریعے 4 لاکھ 77 ہزار374 انکم ٹیکس دہندگان میں سے 10 ہزار982 یا 2.3 فیصد، ایک لاکھ 24 ہزار4 سیلز ٹیکس دہندگان میں 3 ہزار116 یا 2.5 فیصد اور725 فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دہندگان میں سے 56 کیسوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرلیا۔وزیرمملکت مواصلات حماداظہرنے بٹن دبا کرآڈٹ پروگرام کا باضابطہ آغازکیا۔اس موقع پر ایف بی آر نے اپنی نئی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا جس کو صارفین کیلئے انتہائی آسان خصوصیات کے ساتھ متعارف کرایا گیاہے اورآن لائن ٹیکس دہندگان کیلئے کئی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت حماداظہرنے کہاکہ ماضی کے برعکس اب ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے کم کیسز منتخب کئے ہیں جس سے نہ صرف معیار میں بہتری آئیگی بلکہ آڈٹ کے طریقہ ہائے کارپرہونے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئیگی۔انہوں نے کہاکہ نئے طریقہ کارکے تحت آڈٹ کیلئے منتخب افراد کو نوٹسز جاری ہوتے ہی ٹیکنالوجی پرمبنی ٹریکنگ کا نظام بروئے کارلایا جائیگا اورآڈٹ کا عمل مقررہ وقت میں مکمل ہوجائیگا۔وزیرمملکت نے کہاکہ 30 سے لیکر40 لاکھ نان فائلرز کی معلومات کے حصول کیلئے نادرا کے ذریعے ایک بڑی کاروائی جاری ہے اوربہت ساری معلومات پہلے سے ہی حاصل کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محصولات میں اضافہ اورٹیکس دہندگان کے دائرہ کارمیں توسیع کیلئے نان فائلرز کے خلاف جارحانہ مہم شروع کی جارہی ہے۔ محصولات جمع کرنے میں شارٹ فال کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، درآمدات کا دباﺅ، گزشتہ حکومت کی جانب سے ٹیکس سلیبزمیں تبدیلی اورٹیلی کام سیکٹر میں قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے 300 ارب کا شارٹ فال ہے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈارپاکستانی کرنسی کے بارے میں افواہیں پھیلارہے ہیں ، اسحاق ڈاراپنے قیاس آرائیوں کے ذریعے ملکی کرنسی کی قدر میں کمی لانے کی کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے روپے کی قدر کو خاص سطح تک لانے کے ضمن میں اسحاق ڈار کے دعووں کومستردکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ صرف بیرونی قرضہ بڑھانے اورملکی خسارے میں مزید اضافہ کرنے سے ہی اسحاق ڈارکی جانب سے روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں 120 روپے تک لانے کا دعویٰ ممکن ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈار ایک مفرور ملزم ہے، وہ جرائم پرمبنی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، اسحاق ڈار ملک کی معشیت کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچانے کے ذمہ دارہیں۔اسحاق ڈارکو معیشیت پر بھاشن دینے کی بجائے ملک آکر قانون کے سامنے سرنڈرکرنا چاہئیے۔ اسحاق ڈار صرف معیشت کو تباہ کرنا اورملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے باہربھیجنا جانتے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت نے ابھی تک نئی ایمنسٹی سکیم لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاہے، اگرحکومت ایساکوئی فیصلہ کریں گی تو وہ آرڈی ننس کے ذریعے نہیں بلکہ مروجہ طریقہ ہائے کارکے تحت ہوگا۔ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت نے 29 ممالک میں پاکستانیوں 1 لاکھ 52 ہزارآف شوراکاﺅنٹس کا پتہ چلالیا ہے جس کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، ایف بی آر اس ضمن میں کام کررہاہے۔ ان میں سے 50 فیصد اکاﺅنٹس ٹیکس حکام کے پاس ڈکلئیرڈ ہیں۔








