حکومت آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اقتصادی جنگ لڑ رہی ہے ، وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز علی زیدی

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اقتصادی جنگ لڑ رہی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کی اقتصادی حالت بہت خراب تھی لیکن موجودہ حکومت کی موثروکارآمد …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اقتصادی جنگ لڑ رہی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کی اقتصادی حالت بہت خراب تھی لیکن موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملکی اقتصادی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آپ اپنی خواہش کے مطابق سب کچھ حاصل نہیں کر سکتے لیکن اپنی خواہشات کے مطابق اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بات چیت کی جاتی ہے، ہمیں اپنے قومی مفادات پر بات کرنی چاہیئے، ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہم سعودی عرب اور قطر کے ساتھ بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ ان دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں لیکن ہم اقتصادی پل تعمیر کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے امریکا کے دورے کے دوران امریکی سینیٹرز سے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت گزشتہ حکومتوں سے مختلف ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا واحد حل برابری کی سطح کے دوطرفہ تعلقات کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایران کے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کے حق میں ہوں کیونکہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے ایک صفحے پر ہو کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب بدعنوانی کے خاتمے کی بات کرتی ہے تو تمام سیاسی جماعتیں رونا دھونا شروع کر دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply