اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو صحت سہولت پروگرام کے کال سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد کو لائیو کالز بھی کیں۔اس موقع پر وزیر صحت نے مستحقین سے کنفرم کیا کہ آپ کو صحت انصاف کارڈ موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد کو مبارکبا دیتے …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا صحت سہولت پروگرام کے کال سنٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو صحت سہولت پروگرام کے کال سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد کو لائیو کالز بھی کیں۔اس موقع پر وزیر صحت نے مستحقین سے کنفرم کیا کہ آپ کو صحت انصاف کارڈ موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے بڑی بیماریوں کا 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہونے والے مریضوں سے لائیو کال پر ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی طبی سہولیات جائزہ لیا۔ وزیر صحت نے صحت سہولت انصاف کارڈ کی سہولیات کے بارے میں پوچھا کہ کیا آپ ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات سے مطمئن ہیں۔ کیا آپ علاج سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات سے مطمئن ہیں۔ کیا مریض کے ساتھ ہسپتال کے عملے کا رویہ ٹھیک ہے۔ کیا ہسپتال میں موجود صحت کارڈ کے نمائندے کا رویہ ٹھیک تھا۔ انہوں نے پوچھا کیا آپ سے دوران علاج کسی قسم کی رقم طلب کی گئی تھی اور کیا آپ کو واپسی کا کرایہ دیا گیا تھا۔








