غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17.2 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کئے گئے ہیں، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17.2 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 اپریل کو مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 95 کروڑ …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17.2 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 اپریل کو مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 95 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہے۔ 5 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی واپسی اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی وجہ سے 22 کروڑ ڈالر کی کمی آئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply