نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ قابل تعریف ہے، وفاقی ملازمین

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25ہزار اپارٹمنٹس کے فیصلہ کو وفاقی ملازمین نے سراہاہے۔ پہلے مرحلہ کے آغاز کا افتتاح (آج) بدھ کوہوگا۔ وفاقی ملازمین نے اس بات پر خوشی کا اظہارکیا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کیلئے ہزاروں کی تعداد میںاپارٹمنٹس تعمیر کرنے جارہی ہے۔ ایک وفاقی ملازم محمد ارشد کا کہنا تھاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام …

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25ہزار اپارٹمنٹس کے فیصلہ کو وفاقی ملازمین نے سراہاہے۔ پہلے مرحلہ کے آغاز کا افتتاح (آج) بدھ کوہوگا۔ وفاقی ملازمین نے اس بات پر خوشی کا اظہارکیا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کیلئے ہزاروں کی تعداد میںاپارٹمنٹس تعمیر کرنے جارہی ہے۔ ایک وفاقی ملازم محمد ارشد کا کہنا تھاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھروں کی کمی ایک بڑا مسلہ تھا، جس کو بہت پہلے حل کرنے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے وفاقی ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہوتاگیا، اب موجودہ حکومت کی طرف سے اس طرف توجہ دینے سے ہماری مشکلات میں کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت کے ایک افسر انتخاب احمد کا کہناتھا کہ 25 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر سے وفاقی دارلحکومت میں گھروں کی کمی کا معاملہ حل ہونے میں مدد ملے گی اور وفاقی ملازمین زیادہ بہتر انداز میں کام کریں گے۔ اسی طرح دیگر وفاقی ملازمین کی طرف سے بھی اس بات پر خوشی کا اظہار کیاگیا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بنیادی مسائل کو حل کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Leave a Reply