اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ آفاقی علم کو دنیاوی علم پر فوقیت دینی چاہیے اور ان دونوں کے امتزاج سے دانائی حاصل ہوتی ہے، معاشرے کے غلط معیارات کے بجائے ایسے اقدامات اپنانے چاہئیں جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہو، طلباءبہترین کردار اور زندگی میں مثبت سوچ رکھیں اور قومی مفادات کے لیے ذاتی …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن میں تقریبِ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ آفاقی علم کو دنیاوی علم پر فوقیت دینی چاہیے اور ان دونوں کے امتزاج سے دانائی حاصل ہوتی ہے، معاشرے کے غلط معیارات کے بجائے ایسے اقدامات اپنانے چاہئیں جن سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہو، طلباءبہترین کردار اور زندگی میں مثبت سوچ رکھیں اور قومی مفادات کے لیے ذاتی مفاد کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔ وہ گذشتہ روز التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن (اے آئی ڈی ایم) کے 2017ءاور2018 ءکے بیچزکی تقریبِ تقسیم اِسناد سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 144 گریجویٹ ڈاکٹرز کو ڈگریاں اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں میڈلز تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف نے طلباءاور اُن کے والدین کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کانووکیشن کا موقع طلباءکے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ اُن کے تعلیم کی کامیاب تکمیل اور پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہے جس کا دارومدار انسانیت کی خدمت ہے۔ انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے کمیونٹی ڈینٹسٹری میں بھی حصّہ لے رہا ہے۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطبہ میں، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسنین سکرانی، پرنسپل التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن نے طلباءکو اس اہم سنگِ میل کی تکمیل پر مبارکبادپیش کی۔ پرنسپل نے کہا کہ التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن (ایف سی پی ایس) کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے تحت کا میابی سے چلا رہا ہے اور تمام تربیتی پروگرامزپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے منظور شدہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ڈی پروگرامز بھی کیرولینسکا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل یونیورسٹی سویڈن کے تعاون سے جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جامعات پر یہ عظیم ذمّہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اعلیٰ گریجویٹ طلباءبنائیں جو کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اسی تناظر میں التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن بھی بہترین گریجویٹ مہیّا کرنے کے لیے پُر عزم ہے جو کہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ، تعلیمی شعبہ کے سینئر افسران، نیول افسران اور گریجویٹ ہونے والے ڈاکٹرز کے والدین نے شرکت کی۔








