صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہزارہ ٹاﺅن امام بارگاہ میں سانحہ ہزارہ گنجی کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر گفتگو

کوئٹہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو یہاں ہزارہ ٹاﺅن امام بارگاہ میں سانحہ ہزارہ گنجی کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر نے شہداءکی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انسانی جانوں کا کوئی نعم …

کوئٹہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو یہاں ہزارہ ٹاﺅن امام بارگاہ میں سانحہ ہزارہ گنجی کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر نے شہداءکی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین سے انتہائی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی سازشیں ہوتی رہی ہیں، ان سازشوں کے باوجود عوام میں کوئی تفریق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کی جانب سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہداءاور ان کے خاندانوں کا پاکستان پر بہت بڑا احسان ہے، قوم اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Leave a Reply