اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی و سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وائس چیئرمین چائنا کمیونسٹ پارٹی(سی پی سی سی)گاﺅ یانلونگ سے ملاقات میں کیا۔ ڈپٹی چیئرمین کے ہمراہ سینیٹ کا تین رکنی وفد …
پاکستان چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی و سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی و سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وائس چیئرمین چائنا کمیونسٹ پارٹی(سی پی سی سی)گاﺅ یانلونگ سے ملاقات میں کیا۔ ڈپٹی چیئرمین کے ہمراہ سینیٹ کا تین رکنی وفد جن میں سینیٹر عبدالقیوم، سینیٹر سسی پلیجو اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی شامل ہیں، بھی موجود تھا۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پاک چائنہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہارکیا۔ وائس چیئرمین سی پی سی سی گاو یانلونگ نے سینیٹ وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاکستانی سفیر خالد مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔








