اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میںنیاپاکستان ہاوسنگ اسکیم کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے ہاوسنگ کے منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔ حکومت گھروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے جامع اور مربوط پلان پر کام کررہی ہے تاکہ اگلے پانچ سال میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے …
وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی وزیرمملکت محمد شبیر علی قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میںنیاپاکستان ہاوسنگ اسکیم کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے ہاوسنگ کے منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔ حکومت گھروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے جامع اور مربوط پلان پر کام کررہی ہے تاکہ اگلے پانچ سال میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے کو پورا کیاجاسکے۔ یہ بات انہوںنے جمعہ کو وزیرمملکت محمد شبیر علی قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف غیر ملکی سرمایہ کار بشمول حکومتی اور سرکاری کمپنیاں پچاس لاکھ گھر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مالیاتی ادارے ورلڈبنک کیساتھ ملکر کم آمدن رکھنے والے غریب اور متوسط طبقے کے گھروں تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرنے کے ایجینڈے پر کام کررہے ہیں۔وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس نے نیا پاکستان منصوبہ سے متعلق تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کیاہے اور اس منصوبہ کے متعلق کوئی چیز زیرالتواء نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس نے اپنے ذمہ لگائی گئی اہم ذمہ داریوںکو بااحسن طریقے سے پورا کیاہے۔انہوںنے کہا کہ ٹاسک فورس میں تعمیرات کے شعبہ میں تجربہ کار افراد شامل ہیں اور حکومت اپنے وعدے کے مطابق گھروں کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ نیاپاکستان ہاوسنگ منصوبہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیاہے۔ اور حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گی تاہم کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وزرات کے ذیلی اداروں میں اس حکومت کے دوران بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اچھی شہرت کی حامل کمپینوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیاجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دیگر اتھارٹیز جن میں پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، نیشنل ہاوسنگ اتھارٹی کو ہدف دیاہے کہ ملک میں ایک لاکھ پچھتر ہزار گھر وں کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ ذیلی اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیاجارہاہے اور حکومت کی پہلی ترجیح عوام کی فلاح وبہود ہے۔








