وزیراعظم محمد نواز شریف کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے، ان دونوں اجزاءپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہی۔ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے، ان دونوں اجزاءپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہی۔ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے ملک بھر میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ مارچ 2017ءمیں منصوبہ پر کام شروع کیا جائے۔

Leave a Reply