اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)پاکستان سری لنکا کے گرجاگھروں اور ہوٹلوں پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن سے کئی افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ …
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)پاکستان سری لنکا کے گرجاگھروں اور ہوٹلوں پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن سے کئی افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ اتوار کو سری لنکا میں گرجاگھروں اور ہوٹلوں پر حملوں کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ مسیحی برادری اتوار کو ایسٹر کے موقع پر عبادات میں مصروف تھی کہ ان پر دہشتگرد حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق کولمبو میں 45 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ دارالحکومت کے مشرق میں واقع نیگو مبو کے چرچ پر حملے سے 67 افراد ہلاک ہوئے ، اسی طرح ملک کے مشرقی شہر بائی کالووا میں چرچ پر حملے سے 25 افراد کی ہلاکت ہوئی ۔








