وزیراعظم عمران خان دوروزہ دورہ ایران کے سلسلے میں مشہد پہنچ گئے ، مختصرقیام کے بعد تہران روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان دوروزہ دورہ ایران کے سلسلے میں اتوارکو مشہد پہنچ گئے جہاں وہ مختصرقیام کے بعد تہران روانہ ہوں گے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو اس دورے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ پر صوبہ خراسان رضاوی کے گورنر علی رضا رازم …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان دوروزہ دورہ ایران کے سلسلے میں اتوارکو مشہد پہنچ گئے جہاں وہ مختصرقیام کے بعد تہران روانہ ہوں گے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو اس دورے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ پر صوبہ خراسان رضاوی کے گورنر علی رضا رازم حسینی نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے گورنر سے گفتگو بھی کی۔ ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود اورمشہد میں پاکستانی قونصل خانہ کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری، میری ٹائم افیئرز کے وزیرسید علی حیدرزیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زولفقار عباس بخاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفراللہ مرزا اورپیٹرولیم کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply