اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی،، پارٹی آمریت اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں اپوزیشن کی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی،، پارٹی آمریت اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے،,عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی،پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہپاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے- فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے-فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی آمریت اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی-








