وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے‘ وزیر اعظم عمران خان اور اعلی سطحی وفد کا ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نماکی نے استقبال کیا

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو تہران پہنچ گئے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور اعلی سطحی وفد کا تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نماکی نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو تہران پہنچ گئے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور اعلی سطحی وفد کا تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نماکی نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر برائےانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، سمندری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد ، سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا اور پٹرولیم سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے اور صدر حسن روحانی سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply