سعودی عرب ، روبوٹ کے ذریعے کامیاب آپریشن پر شاہ فیصل ہسپتال کو ایوارڈ

جدہ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کی سطح پر پہلی بار جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں روبوٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے دل کا کامیاب آپریشن پر گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے علمی خدمت پر اسپتال انتظامیہ کو مثالی قرار دیتے ہوئے امسال کا ایوارڈ دیا گیا۔شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتا ل کا شمار ان چند معیاری طبی اداروں میں ہوتا ہے جہاں انتہائی اہم نوعیت …

جدہ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کی سطح پر پہلی بار جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں روبوٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے دل کا کامیاب آپریشن پر گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے علمی خدمت پر اسپتال انتظامیہ کو مثالی قرار دیتے ہوئے امسال کا ایوارڈ دیا گیا۔شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتا ل کا شمار ان چند معیاری طبی اداروں میں ہوتا ہے جہاں انتہائی اہم نوعیت کی سرجری کی جاتی ہے۔ یہ محض اسپتال ہی نہیں بلکہ تحقیقی مرکز بھی ہے۔ گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے ہر برس ایسے اداروں کو جہاں تحقیقی و مثالی کام کئے جاتے ہیں کو تعریفی سند اور ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔۔جدہ کے شاہ فیصل اسپتال و ریسرچ سینٹر میں دل کے امراض کے لئے روبورٹ ٹیکنالوجی کامیابی سے استعمال کی گئی جس سے مریضوں کو بھی سہولت ہو گی۔ آپریشن کے دوران اضافی عملہ بھی درکار نہیں ہوتا جبکہ روبورٹ کو استعمال کرتے ہوئے اینڈواسکوپی کا عمل بھی انتہائی مختصر ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply