کولمبو ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سری لنکا کے حکام کے اندازوں کے مطابق ایسٹر سنڈے کے حملوں سے ہونے والا مالی نقصان ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہو سکتا ہے۔ سری لنکا کے وزیر خزانہ منگلا سمراویرا کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ملکی سیاحتی شعبے کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔ سمراویرا کے مطابق دہشت گرد حملوں سے ہونے والے مالی نقصان سے نکلنے میں کم …
سری لنکا، دہشت گرد حملے، ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

مزید خبریں
کولمبو ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سری لنکا کے حکام کے اندازوں کے مطابق ایسٹر سنڈے کے حملوں سے ہونے والا مالی نقصان ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہو سکتا ہے۔ سری لنکا کے وزیر خزانہ منگلا سمراویرا کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ملکی سیاحتی شعبے کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔ سمراویرا کے مطابق دہشت گرد حملوں سے ہونے والے مالی نقصان سے نکلنے میں کم از کم دو برس کا عرصہ درکار ہو گا۔ اس کے علاوہ رواں برس سیاحوں کی آمد میں 30 فیصد تک کی کمی کے بھی اندازے لگائے گئے ہیں۔ بحر ہند کے اس جزیرہ ریاست کو توقع تھی کہ رواں برس سیاحت سے 5 ارب ڈالر ملکی خزانے میں آئیں گے۔








