واشنگٹن ۔ 27 اپریل (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قزاخستان کے صدر کے سفیر اور قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کریم مسیموو کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران قزاقستان میں آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکا کی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگوا نے بتایا کہ دونوں نے قزاقستان کے تاریخی صدر کے جانے اور جون میں آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ پومپیو …
امریکا کے وزیر خارجہ کا قزاخستان میں آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال
واشنگٹن ۔ 27 اپریل (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قزاخستان کے صدر کے سفیر اور قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کریم مسیموو کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران قزاقستان میں آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکا کی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگوا نے بتایا کہ دونوں نے قزاقستان کے تاریخی صدر کے جانے اور جون میں آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ پومپیو اور کریم مسیموو نے انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں امریکا قزاخستان نے دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کی۔ مسٹر پومپیو نے افغانستان میں مستقل امن کے لئے قزاخستان کی حمایت کا بھی خیر مقدم کیا۔









