بیجنگ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس تعلقات باہمی اعتماد ، تعاون اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے عہد میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو مد نظر …
چینی صدر شی جن پنگ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس تعلقات باہمی اعتماد ، تعاون اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے عہد میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دنیا کے خوبصورت مستقبل کے لئے کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ روس دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ اگلے دور میں فریقین کو معیشت و تجارت ، توانائی ، سائنس و ٹیکنالوجی ، خلابازی ، انٹرکنکشن ، افرادی تبادلے اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور وینزویلا سمیت دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








