جزیرہ نما کوریا کی صورتحال سنگین ہے ، کِم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال سنگین ہے۔کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق، کِم جونگ نے صدر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں بتایا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے موجودہ حالات اب جمود کا شکار ہیں اور ایک ایسی سنگین سطح پرپہنچ چکے …

پیانگ یانگ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال سنگین ہے۔کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق، کِم جونگ نے صدر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں بتایا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے موجودہ حالات اب جمود کا شکار ہیں اور ایک ایسی سنگین سطح پرپہنچ چکے ہیں جہاں سے پہلی حالت پر لوٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کا ذمہ دار امریکا ہے جس نے فروری میں شمالی کوریا کے ساتھ سربراہ ملاقات میں بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے امن اور سلامتی کا دارومدار مکمل طور پر امریکا کے آئندہ روئیے پر ہو گا اور یہ کہ ان کا ملک کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply