اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز بارہ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے عامر باکسنگ ہال اسلام آباد میں کھیلے گئے میچوں میں دا ﺅد خان، ابوبکر، محمد یاسین، شعیب رشید، ایس ایم آصف، انعام اللہ، مہروز علی، نور علی، عطااللہ، نقیب اللہ، ارسلان علی اور نعمت اللہ نے اپنے اپنے میچز …
باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز بارہ میچوں کا فیصلہ ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز بارہ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے عامر باکسنگ ہال اسلام آباد میں کھیلے گئے میچوں میں دا ﺅد خان، ابوبکر، محمد یاسین، شعیب رشید، ایس ایم آصف، انعام اللہ، مہروز علی، نور علی، عطااللہ، نقیب اللہ، ارسلان علی اور نعمت اللہ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ 3 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








