سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

ریاض ۔ یکم مئی (اے پی پی) سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ مملکت نے اس بین الاقوامی تنظیم کے سرکاری حکام پر زور دیا اقوام متحدہ کے سرکاری اکاؤنٹس اور متعلقہ سرکاری شخصیات کی جانب سے معلومات کو دوبارہ نشر کرنے سے قبل معلومات کی صداقت کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور انہیں سرکاری ذرائع سے ہی …

ریاض ۔ یکم مئی (اے پی پی) سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ مملکت نے اس بین الاقوامی تنظیم کے سرکاری حکام پر زور دیا اقوام متحدہ کے سرکاری اکاؤنٹس اور متعلقہ سرکاری شخصیات کی جانب سے معلومات کو دوبارہ نشر کرنے سے قبل معلومات کی صداقت کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور انہیں سرکاری ذرائع سے ہی لیا جانا چاہیے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ صحافتی خبروں کو تصدیق کے بغیر نقل نہ کیا جائے۔ اس لیے کہ بعض خبروں میں حقائق کی جعل سازی کی گئی ہوتی ہے اور ان خبروں میں بعض ممالک کے لیے معاند نظریات اور پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply