سمندری طوفان ”فینی”کی آمد، بھارتی ریاست اڑیسہ سے 8 لاکھ افراد کی نقل مکانی

بھونیشور ۔ 2 مئی (اے پی پی) بھارت نے سمندری طوفان''فینی''کی آمد کے پیش نظر مشرقی ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے مغرب میں ظہور پذیر ہونے والا ایک بڑا سمندری طوفان بڑی تیزی سے زور پکڑ رہا ہے جو کسی بھی وقت ریاست اڑیسہ کے مشرقی ساحلوں سے پوری قوت سے …

بھونیشور ۔ 2 مئی (اے پی پی) بھارت نے سمندری طوفان”فینی”کی آمد کے پیش نظر مشرقی ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے مغرب میں ظہور پذیر ہونے والا ایک بڑا سمندری طوفان بڑی تیزی سے زور پکڑ رہا ہے جو کسی بھی وقت ریاست اڑیسہ کے مشرقی ساحلوں سے پوری قوت سے ٹکرا جائے گا۔انھوںنے بتایا کہ طوفان میں ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ تک زور پکڑ سکتی ہیں تاہم اس طوفان کو کیٹگری تھری دی گئی ہے۔بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق اڑیسہ کے 14اضلاع سے 8 لاکھ آبادی کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جن میں بالائی علاقوں کے سکولوں اور کالجز کی عمارات شامل ہیں۔اڑیسہ کے زیریں علاقوں اور ساحلہ قصبات سے سیاحوں کو واپس جانے کا بھی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے جون مشرقی سمندر میں بھی دو سے تین روز موسم شدید خراب رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ 20 سال قبل اڑیسہ میں سمندر طوفان آنے سے 10 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply