تہران ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایران کاایک آئل ٹینکر انجن فیل ہونے کے باعث سعودی بندرگاہ پر مرمت کے لیے رک گیا ہے۔ یہ بات ایرانی وزارت تیل کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ یہ غیر متوقع لنگر اندازی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکا ایران کے تیل کی برآمدات کو کم سے کم کر دینے کی کوششوں میں ہے۔ ایرانی وزارت کے مطابق بحیرہ احمر …
ایرانی آئل ٹینکر سعودی بندرگاہ پر مرمت کے لئے لنگر انداز

مزید خبریں
تہران ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایران کاایک آئل ٹینکر انجن فیل ہونے کے باعث سعودی بندرگاہ پر مرمت کے لیے رک گیا ہے۔ یہ بات ایرانی وزارت تیل کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ یہ غیر متوقع لنگر اندازی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکا ایران کے تیل کی برآمدات کو کم سے کم کر دینے کی کوششوں میں ہے۔ ایرانی وزارت کے مطابق بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے اس جہاز کے انجن روم میں پانی داخل ہو گیا تھا، جس کے بعد مدد کی کال جاری کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے جدہ کی بندرگاہ پر لے جایا گیا۔ اس بحری جہاز پر عملے کے ک±ل 26 افراد موجود ہیں جن میں سے 24 ایرانی جبکہ دو بنگلہ دیشی شہری ہیں۔








