جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنزٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ ۔ 3 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 6 مئی کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ویمنز ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ شرکت کےلئے …

جوہانسبرگ ۔ 3 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 6 مئی کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ویمنز ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ شرکت کےلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کرینگی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز 6 مئی کو جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف پہلے میچ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 18 مئی کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply