آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6 مئی کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی

لاہور ۔ 3 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ ساﺅتھ افریقہ میں تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو ساﺅتھ افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف ہوگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی، تیسرا 12مئی کو ہوگا جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا …

لاہور ۔ 3 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ ساﺅتھ افریقہ میں تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو ساﺅتھ افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف ہوگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 9 مئی، تیسرا 12مئی کو ہوگا جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی، دوسرا میچ 18مئی، تیسرا میچ 19مئی، چوتھا میچ 22 مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا۔ قومی ویمن ٹیم میں ایمان انور، عالیہ ریاض، انعم امین، اروب شاہ، بسمعہ معروف ( کپتان )ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، فاطمہ ثنائ، ارم جاوید، جویریہ رﺅف، جویریہ ودود،کائنات حفیظ،کائنات امتیاز، مہم طارق، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، رمین شمیم، صباءنذیر، ثناءمیر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply