واشنگٹن۔ 7 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے سمیت اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی بات چیت کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ہم نے دوطرفہ امور کے سلسلہ میں باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے …
امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 7 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے سمیت اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی بات چیت کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ہم نے دوطرفہ امور کے سلسلہ میں باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جاپانی وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک مربوط کوششوں کے ذریعہ جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر ایٹمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ جائزہ لیا کہ کس طرح شمالی کوریا سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ راکٹ لانچزاور ٹیکٹیکل اسلحہ کے تجربات پر امریکا اور جاپان کو گہری تشویش ہے۔








