اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے ماسکو، روس میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش " ورلڈ فوڈ" میں شرکت کے لئے 24 مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 24 سے 27 ستمبر 2019ءکو منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں چاول، پھل، سبزیاں ، گوشت، کنفیکشنری، بیکری، …
ماسکو میں عالمی تجارتی نمائش ” ورلڈ فوڈ” میں شرکت کے لئے 24 مئی تک درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے ماسکو، روس میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ” ورلڈ فوڈ” میں شرکت کے لئے 24 مئی 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 24 سے 27 ستمبر 2019ءکو منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں چاول، پھل، سبزیاں ، گوشت، کنفیکشنری، بیکری، مچھلی و مصنوعات، ڈیری، منجمد غذائیں اور کافی و چائے وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شراکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








