جاپانی کارسازکمپنی ہنڈا کی آمدنی میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 10 مئی (اے پی پی) جاپانی کارسازکمپنی ہنڈا نے مالی سال 2018 کے دوران ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔ لیکن یورپ میں کاروباری تنظیم نو کے باعث کمپنی کا منافع کم رہا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنڈا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سال کے دوران مارچ تک کمپنی کی آمدنی تقریباً 144 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو 3.4 فیصد اضافہ ہے تاہم متحرک منافع …

ٹوکیو ۔ 10 مئی (اے پی پی) جاپانی کارسازکمپنی ہنڈا نے مالی سال 2018 کے دوران ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔ لیکن یورپ میں کاروباری تنظیم نو کے باعث کمپنی کا منافع کم رہا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنڈا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سال کے دوران مارچ تک کمپنی کی آمدنی تقریباً 144 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو 3.4 فیصد اضافہ ہے تاہم متحرک منافع یا کمپنی کے بنیادی کاروبار سے حاصل شدہ منافع 12.9 فیصد یا 6.6 ارب ڈالر کی سطح تک گر گیا ہے جس کی بنیادی وجہ ترکی اور برطانیہ میں قائم ہنڈا کے کارخانوں کے ملازمین کے ریٹائر ہونے پر اٹھنے والے اخراجات ہیں جو 2021ءمیں بند ہو جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ خالص منافع کم و بیش 5.5 ارب ڈالر ہے پچھلے سال کے مقابلے میں 42.4 فی صد کم ہے ا۔

Leave a Reply