اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے فروری 2018-19ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 479 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 387 ملین ڈالر تھے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار …
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے فروری 2018-19ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 479 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 387 ملین ڈالر تھے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد برآمدات میں اضافہ کے لے مو¿ثر حکمت عملی اختیار کی جس سے نہ صرف برآمدات میںاضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی اشیائے و مصنوعات کی کھپت کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








