بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 17.9 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) میں 17,875.23 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 16,481.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔جمعہ کو بینک دولت پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات …

کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) میں 17,875.23 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 16,481.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔جمعہ کو بینک دولت پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,778.90 ملین ڈالر رہی جو مارچ 2019ءکے مقابلے میں 2 فیصد زائد جبکہ اپریل 2018ءکے مقابلے میں6 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک اپریل 2019ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 427.82 ملین ڈالر، 372.43 ملین ڈالر،269.56 ملین ڈالر، 280.02 ملین ڈالر، 175.44 ملین ڈالر اور 48.19 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ اپریل 2018ءمیں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 399.56 ملین ڈالر، 362.4 ملین ڈالر، 250.91 ملین ڈالر، 245.85 ملین ڈالر، 167.68 ملین ڈالر اور 54.75 ملین ڈالر تھیں۔ اپریل 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں جبکہ اپریل 2018ء میں ان ملکوں سے 192.72 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

Leave a Reply