رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مد میں 17875 ملین ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2019ءکے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مد میں 17875 ملین ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال ترسیلات زر میں 8.45 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ اپریل 2019ءمیں ورکرز کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2019ءکے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مد میں 17875 ملین ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال ترسیلات زر میں 8.45 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ اپریل 2019ءمیں ورکرز کی جانب سے 1778 ملین ڈالرز پاکستان بھیجے گئے جو مارچ2019ءکے مقابلہ میں 2 فیصد جبکہ اپریل 2018ءکے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2019ءمیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیجی ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر، عمان، یورپی ممالک سے بالترتیب 427.82، 372.43، 269.56، 280.02، 175.44 اور 48.19 ملین ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ملائیشیا، ناروے، سوئٹرزلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے اپریل 2019ءمیں 205.43 ملین ڈالرز ترسیلات زر کی مد میں وصول ہوئے۔

Leave a Reply