اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کا رحجان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 171.11 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورانڈیکس 34 ہزار716 اعشاریہ 53 پوائنٹ پر بندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 3 کروڑ، 92 لاکھ 86 ہزار90 حصص کاکاروبارہوا جن کامالیاتی حجم 1.752 ارب روپے رہا۔288 مجموعی کمپنیوں میں سے 77 کمپنیوں کے حصص …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرمندی کا رحجان ، کے ایس ای 100 انڈکس میں 171.11 پوائنٹ کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کا رحجان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 171.11 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورانڈیکس 34 ہزار716 اعشاریہ 53 پوائنٹ پر بندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 3 کروڑ، 92 لاکھ 86 ہزار90 حصص کاکاروبارہوا جن کامالیاتی حجم 1.752 ارب روپے رہا۔288 مجموعی کمپنیوں میں سے 77 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے الیکٹرک، میپل لیف اورسرلے پاکستان کے حصص کا زیادہ لین دین ہوا۔ نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں 357.50 روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں 99.60 روپے فی حصص کا اضافہ ہوا۔ کولگیٹ کے حصص میں 109.81 روپے اوروائتھ پاکستان کے حصص میں 39.51 روپے فی حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔








