اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے، متلعقہ حکام اور ادارے 30 دن کے اندر اپنی پروگریس رپورٹ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوسی پیک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو سی پیک منصوبوں …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا سی پیک جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے، متلعقہ حکام اور ادارے 30 دن کے اندر اپنی پروگریس رپورٹ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوسی پیک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو سی پیک منصوبوں سے متعلق زیر التوا مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اورنج لائن، ایسٹ بے ایکسپریس وے ، 300 میگاواٹ کا گوادر میں کول پاور پلانٹ اور کوہالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے متعلق گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے تمام مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں، سی پیک منصوبہ درست سمت کی جانب گامزن ہے۔چینی سفیر یاﺅجنگ نے زیر التوا مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کی موثر جانج پڑتال اور نگرانی کے لیے نئے میکنزم کے تشکیل کی تعریف کی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی جائزہ کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں چینی سفیر یاو جنگ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود سمیت مختلف وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔








