مکہ مکرمہ۔ 13 مئی (اے پی پی) باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان بیت اللہ کی دیوار کا حصہ ملتزم کہلاتا ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ملتزم ایسی جگہ کو کہتے ہیں جس سے چمٹا جاتا ہے، یہ تقریباً دو میٹر طویل اور باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان کا حصہ ہے۔زائرین یہاں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے …
خانہ کعبہ میں ملتزم کے مقام پر دعائیں قبول ہوتی ہیں

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔ 13 مئی (اے پی پی) باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان بیت اللہ کی دیوار کا حصہ ملتزم کہلاتا ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ملتزم ایسی جگہ کو کہتے ہیں جس سے چمٹا جاتا ہے، یہ تقریباً دو میٹر طویل اور باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان کا حصہ ہے۔زائرین یہاں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں اور دنیا و آخرت کی نعمتیں عطا کرنے کی التجا کرتے ہیں۔ام القریٰ یونیورسٹی میں معاون پروفیسر ڈاکٹر سعد علی الشہرانی کہتے ہیں کہ ‘ملتزم کا رتبہ بڑا بلند ہے، یہ دعاؤں کی قبولیت کی جگہ ہے۔ جو شخص بھی ملتزم پر سچے دل سے دعائیں مانگتا ہے وہ قبول ہو جاتی ہیں۔








