کرائسٹ چرچ ۔ 14 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران کرائسٹ چرچ کی مسجد النور کا دورہ کیا۔ النور مسجد میں 15 مارچ کو ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 40 نمازی شہید ہوئے تھے۔انہوں نے مسجد کے باہر جمع افراد سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے عالمی منصوبے کو مرتب کرنے کی …
اقوام متحدہ کے سربراہ کا نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ ۔ 14 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران کرائسٹ چرچ کی مسجد النور کا دورہ کیا۔ النور مسجد میں 15 مارچ کو ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 40 نمازی شہید ہوئے تھے۔انہوں نے مسجد کے باہر جمع افراد سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے عالمی منصوبے کو مرتب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کا مقصد نفرت کے اظہار کے خلاف جد و جہد ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں نفرت کے جذبات کے اظہار کی افزائش ہو رہی ہے اور یہ عوامی سطح پر کیا جا رہا ہے۔








