ترکی، وزیر خارجہ کی کیوبا کے صدر سے ملاقات

ہوانا ۔ 20 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیوبا کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت ہوانا میں صدر میگوئیل ڈیاز کینل کے ساتھ ملاقات کی۔ سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں میولودچاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم یک طرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں۔ کیوبا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہم اقوام متحدہ کے فیصلے کی حمایت کرنا جاری رکھیں …

ہوانا ۔ 20 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیوبا کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت ہوانا میں صدر میگوئیل ڈیاز کینل کے ساتھ ملاقات کی۔ سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں میولودچاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم یک طرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں۔ کیوبا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہم اقوام متحدہ کے فیصلے کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ وینزویلا اور علاقے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔کیوبا میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے اپنے ہم منصب برونو روڈریگا پاریلا کے ساتھ بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ کیوبا میں ترکی کی سرمایہ کاریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور زراعت، تعمیرات، انفراسٹرکچر، صحت اورسیاحت میں ہمارے باہمی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

Leave a Reply