ترک وزیر خارجہ کی میکسیکو میں تارکین وطن سے ملاقات

انقرہ۔21 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیرِخارجہ میولود چاوش اولو نے میکسیکو ترکی کے سفارتخانے میں مقیم ترک تارکین وطن سے ملاقات کی۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کیوبا میں مصروفیات کے بعد جنوبی امریکی ممالک کے دوروں کے دائرہ کار میں میکسیکو پہنچنے والےمیولود چاوش اولو نے میکسیکو میں ترک سفیر تحسین تیمور کی میزبانی میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ ترک وزیر خارجہ بعد ازاں ایک تھنک …

انقرہ۔21 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیرِخارجہ میولود چاوش اولو نے میکسیکو ترکی کے سفارتخانے میں مقیم ترک تارکین وطن سے ملاقات کی۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کیوبا میں مصروفیات کے بعد جنوبی امریکی ممالک کے دوروں کے دائرہ کار میں میکسیکو پہنچنے والےمیولود چاوش اولو نے میکسیکو میں ترک سفیر تحسین تیمور کی میزبانی میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ ترک وزیر خارجہ بعد ازاں ایک تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرس سے خطاب بھی کیا اور میکسیکو جمہوری سینٹ کے سپیکر مارٹی باتریس اور میکسیکن ہم منصب مارسیلو ابرارد سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Leave a Reply