اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں بسوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل ملک میں 735 بسوں کی پیداوار اور780 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.42 فیصد زیادہ ہے ۔ …
ملک میں بسوں کی پیداوارمیں 13.42 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں بسوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل ملک میں 735 بسوں کی پیداوار اور780 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.42 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 648 بسوں کی پیداواراور585 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019ءمیں ملک میں 86 بسوں کی پیداواراور65 کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال اپریل میں ملک 53 بسوں کی پیداوار اور76 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔






