وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جمعرات کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ سیکریٹریز خارجہ اور سابق سفیروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاءکو اپنے دورہ کرغزستان اور بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جمعرات کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ سیکریٹریز خارجہ اور سابق سفیروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاءکو اپنے دورہ کرغزستان اور بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ہونے والی خصوصی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی تشویش صورتحال پر پی 5 ممالک چین اور روس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے تبادلہ خیال سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے یہ مشاورتی اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔

Leave a Reply