حکومت خواتین کی فلاح و بہبودانہیں ہنر مند اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر قلات
حکومت خواتین کی فلاح و بہبود انہیں ہنر مند اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر قلات
کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہےکہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبودانہیں ہنر مند اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،خواتین کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی سے انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں اور وہ اپنے خاندانوں اور معاشرے کی تعمیر ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے بیت المال کے زیرِ انتظام دستکاری سینٹر دورےکے موقع پر انسٹرکٹراورزیرتربیت طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی تعلیم، فنی تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ماسٹرٹرینر فیشن ڈیزائننگ سلیمہ افضل اوردیگرسٹاف نے ڈپٹی کمشنر کو سینٹر میں جاری فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر بیسک، کارپٹنگ، دستکاری، تدریسِ قرآن اور دیگر تربیتی کورسز، طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، وظائف اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرنے طالبات پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ ہنر کو عملی زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اور خود انحصاری کی جانب بڑھیں۔
ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر، کارپٹنگ، دستکاری اور دیگر مختلف کورسزمکمل کرنے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی دستکاری سینٹر آمد پر کوارڈینیٹر بیت المال سی ای او گیاوان ڈسٹینیشن بلوچستان محترمہ شازیہ اکبر زہری ہیڈ مسٹریس پروین نذر کھیتران اور ماسٹر ٹرینرز نے انکا شکریہ اداکیا۔









