جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 27ستمبر کو کھیلا جائے گا

جنوبی افریقااور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 27ستمبر کو دی وانڈررز سٹیڈیم ، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم ان دونوں دورہ جنوبی افریقا پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

جوہانسبرگ۔25ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقااور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 27ستمبر کو دی وانڈررز سٹیڈیم ، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم ان دونوں دورہ جنوبی افریقا پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم کو مہمان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 67 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم اوپننگ بلے باز مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹمبابایوما لیڈ کر یں گے۔ سیریز کا دوسرا ون دے 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔