سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پا رلیما نی رہنماوں اور اسلامی ممالک کے سفراءکے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے جمعرات کو پا رلیما نی رہنماو¿ں اور اسلامی ممالک کے سفراءکے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں صدر اسلا می جمہوریہ پا کستان ڈاکٹر عارف علوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ افطار …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے جمعرات کو پا رلیما نی رہنماو¿ں اور اسلامی ممالک کے سفراءکے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں صدر اسلا می جمہوریہ پا کستان ڈاکٹر عارف علوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ افطار ڈنر میں پارلیمانی رہنماو¿ں کے علاوہ وفاقی وزرائ، اپوزیشن اور حکومت سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور اسلامی ممالک کے سفراءکی بڑی تعداد کی شرکت۔افطاری سے قبل ملک کی ترقی، خوشحالی، سالمیت اور عالم اسلام کے مابین اتحاد ویکجہتی کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔ افطار ڈنر کے دوران شرکاء کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر صدر مملکت اور دیگر شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply